اسلام آباد:

اسپیشل سینٹرل جج اسلام آباد نے مبینہ فراڈ کیس میں خاتون اور مرد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کیس میں جج سینٹرل ایف آئی اے ہمایوں دلاور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ خاتون ملزمہ عظمیٰ بتول عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

ملزم ذاکر حسین ایف جی ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں بطور پٹواری تعینات تھا۔

الزام ہے کہ ملزم نے جی 14/3 کی سپلیمنٹری ایوارڈ میں جعلی شریک مالکان کا اندراج کیا، مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو پلاٹس جاری کیے گئے اور مبینہ جعلسازی سے اصل مالکان کے حقوق متاثر ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خاتون خالی بس میں ڈرائیورکی ہوس کا شکار بن گئی،ملزم گرفتار

خاتون خالی بس میں ڈرائیورکی ہوس کا شکار بن گئی،ملزم گرفتار

حجرہ شاہ مقیم (نیوزڈیسک) قصبہ ملگدا چوک میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے تمام سواریاں اتارنے کے بعد خالی بس میں خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر کراچی میں ملازمت کرتا ہے جبکہ وہ کراچی سے واپس آنے والے اپنے بیٹے کو لینے کے لیے بس میں آئی تھی۔ بیان کے مطابق ڈرائیور نے خاتون کے بیٹے کو ایک بہانے سے بازار بھیج دیا اور موقع پا کر زیادتی کی جبکہ کنڈیکٹر باہر پہرہ دیتا رہا۔ سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور تمام شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق شاملِ تفتیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • خاتون خالی بس میں ڈرائیورکی ہوس کا شکار بن گئی،ملزم گرفتار
  • سپریم کورٹ نے اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست خارج کردی
  • سانحہ 9مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • سانحہ 9نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • جعلی خاتون ڈاکٹر جنرل اسپتال لاہور سے گرفتار
  • اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
  • این سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی