WE News:
2025-12-05@05:23:51 GMT

کراچی: سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مفرور ملزم کی پہلی گرفتاری

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

کراچی: سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مفرور ملزم کی پہلی گرفتاری

کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ’فیشل ریکگنیشن‘ کیمروں کی مدد سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو اس جدید نظام کے ذریعے گرفتاری کا پہلا کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ آج ای آر وی SP-0853 ڈیٹا کارنر کو فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے ایک الرٹ موصول ہوا۔ سسٹم نے ایک موٹرسائیکل سوار کو سابقہ جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والے ملزم کے طور پر شناخت کیا۔

پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو روکا اور اس کا قومی شناختی کارڈ چیک کیا۔ تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ اس شخص کا نام عبدالعظیم ہے جو چھ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک وارڈنز خلاف ورزی پر چالان نہیں کریں گے، لیکن کیوں؟

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کی کامیاب افادیت کا پہلا عملی ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سیف سٹی پراجیکٹ کراچی گرفتاری مفرور ملزم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیف سٹی پراجیکٹ کراچی گرفتاری وی نیوز سیف سٹی پراجیکٹ

پڑھیں:

پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا زیر حراست فائرنگ سے ہلاک

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست ملزم سمیع اللہ ولد سعد اللہ سکنہ لالی باغ لگ کر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید الرحمٰن، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ گلزار خان بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور ملزم کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں پر چیکنگ جاری ہے ملوث ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قنبرعلی خان،منشیات کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید کی سزا
  • ملزم میں ہر چیز کا ہوتا ہوں، مجرم نہیں ہوتا، میئر کراچی
  • پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • ملتان، وکلاء کے قتل کیخلاف احتجاجی اجلاس و ریلی، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ 
  • پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا زیر حراست فائرنگ سے ہلاک
  • پشاور: 10 سالہ بھتیجی سے زیادتی اور قتل کا الزام، ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے بیٹے نے 2 لڑکیوں کو کچل دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا
  • اسلام آباد میں اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے گاڑی سے 2 لڑکیوں کو کچل دیا
  • اسلام آباد: اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے کی کار سے ٹکر، 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق