غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو کے ایم سی کے نوٹس، کارروائی کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے خلاف کمر کس لی۔ میئر کراچی کی ہدایت پر تمام قبرستانوں کی از سرِ نو رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے، اور غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق جن قبرستانوں کے ذمہ داران کی جانب سے نوٹس کا جواب موصول نہیں ہوگا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کے ایم سی کے ماتحت 38 رجسٹرڈ قبرستان ہیں، جب کہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے دوران قبضہ مافیا کے زیرِ اثر قبرستانوں کے خلاف آپریشن بھی کیا جائے گا، اور ان جگہوں پر کے ایم سی کا کنٹرول بحال کیا جائے گا۔ قبرستانوں میں سرکاری فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں ایسے قبرستانوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تحویل میں لے لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو منظم اور شفاف خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے ایم سی کے خلاف
پڑھیں:
پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی پرسینیٹرسیف اللہ ابڑو کوشوکازنوٹس جاری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔
نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکیا جائے؟ 7 روز میں جواب نہ دیا تو پارٹی سربراہ تادیبی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔