معروف مزاح نگار پطرس بخاری کی67ویں برسی آج منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
تعزیتی تقریبات میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
پاکستان کے معروف مزاح نگار پطرس بخاری کی67ویں برسی(آج) 5 دسمبر جمعہ کو منائی جائے گی.
اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
پطرس بخاری جن کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھا لیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے۔ ان کی معروف تصنیف میں پطرس کے مضامین بے حد مقبول ہے،انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا اسپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف شاعر فیض احمد فیض اور ن م راشد ان کے شاگرد رہے ہیں،حکومت پاکستان نے ان کی 100ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک یادگارڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا تھا انہیں ان کی وفات کے طویل عرصے بعد سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور حکومت میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ پطرس بخاری5 دسمبر 1958 کو امریکا میں انتقال کر گئے تھے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پطرس بخاری کی
پڑھیں:
لاہور: غیر آئینی ترامیم،سول جج جہانزیب بخاری نے عہدے سے استعفی دے دیا
لاہور(نیوزڈیسک) سول جج سید جہانزیب بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، استعفی میں انہوں نے لکھا کہ 26 اور 27 ویں ترمیم کی وجہ سے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں وہ آخری شخص ہوں گا جو آمریت کو سپورٹ کروں گا، اعلی عدلیہ ملک کے لیے کبھی باعث فخر نہیں بنی،ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ برابری کی بنیاد پر انصاف کرے۔
دریں اثنا سول جج سید جہانزیب بخاری کے استعفی پر لاہور ہائیکورٹ کا ردعمل آگیا، ترجمان لاہور ہائیکور ٹ کا کہنا ہے کہ سول جج سید جہانزیب بخاری نے مسلسل غیر حاضری پر محکمانہ و انضباطی کارروائی کے بعد استعفی دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سول جج سید جہانزیب بخاری اپنی ڈیوٹی سے مسلسل دانستہ طور پر غیر حاضر رہے، جج کی طویل غیر حاضری اور ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر انضباطی کاروائی شروع کی گئی۔
ترجمان کے مطابق انتظامی کمیٹی کارروائی کے فیصلے کے بعد سول جج نے مبینہ استعفی سوشل میڈیا پر جاری کیا، ہائیکورٹ میں استعفی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔