Daily Mumtaz:
2025-12-03@10:17:53 GMT

لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبر تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اختتامی تقریب میں کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کے تعاون سے یہ چیمپئن شپ ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی اسپورٹس سافٹ پاور اور خطے میں باکسنگ کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عالمی سطح کے ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں باکسنگ جیسے کھیلوں کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ

پڑھیں:

23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب

23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025 ،پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب

ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے فارما انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کو تقویت ملی ہے۔

نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی بڑے پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔ 25 ہزار سے زائد  صنعتی شعبہ سے منسلک نمائندے  اور 750 سے زیادہ اسٹالز  نمائش  کا حصہ ہونگے۔

اس نمائش میں 100 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت  بھی  متوقع ہے۔ اس نمائش میں  چین کا خصوصی پویلین جدید فارما ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل سلوشنز پیش کرے گا۔ فارما ایشیا میں 150 ملین ڈالر کے تجارتی و سرمایہ کاری معاہدے بھی  متوقع ہیں۔

نمائش میں فارما مشینری، خام مال، لیبارٹری آلات اور جدید پیکیجنگ سلوشنز بھی پیش کئے جائیں گے۔ یہ  نمائش  انڈسٹری 4.0، آٹومیشن، اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا شاندار آغاز
  • انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا
  • 13ویں فارما ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد ماہرین کی شرکت
  • لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 منشیات فروش ہلاک
  • قومی اسمبلی سے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کثرت رائے سے منظور
  • ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 5 میڈلز جیت لیے
  • 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب
  • پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی
  • نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے