تیز رفتار وین کی ٹکر سےزخمی ہونے والا 14 سالہ بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار بیوریج وین نے ایک 14 سالہ بچے کو کچل دیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیکھم گاؤں کے قریب پیش آیا، 14 سالہ طاھر کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بیوریج وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی دم توڑ گئی
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد مین چوک کے قریب پیر کی شب کار میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والی کمسن بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کے روز شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد میں مین چوک کے قریب ایل پی جی گیس بھرانے کے دوران گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
حادثے میں میاں ، بیوی ، 3 بیٹیاں اور ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں آج پانچ سالہ بچی جنت دوران علاج دم توڑ گئی۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا کہ کار میں آگ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 5 سالہ جنت دختر علی عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
دریں اثنا ہاکس بے ماڑی پور روڈ یونس آباد گلی نمبر 7 کے قریب گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلس کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 20 سالہ فیاض کے نام سے کی گئی جس کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرز کوششیں کر رہے ہیں۔