کراچی؛ کورنگی میں بلند عمارت سے نومولود بچی کو پھینکا گیا، لاش گھر کی بالکونی سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی:
کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاؤں گلی نمبر ایک میں واقع گھرکی بالکونی سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جس گھرکی بالکونی سے بچی ملی اس کے گھرمکین کرسٹوفرجاوید نے ایکسپریس کو بتایاکہ صبح پونے سات بجے کاواقعہ ہے والدہ ملازمت پرجا رہی تھیں گھر کی بالکونی میں بچی پڑی ہوئی تھی والد باہر سے گھر میں آئے اور انھوں نے شاپنگ بیگ ہٹایا تو بچی کا سردکھنے لگا جس پرفوری علاقے کوکونسلراورمحلے داروں کوبلایا گیا۔
اس کے بعد ریسکیو ٹیم اور 15 پولیس کو کال کرکے واقعے کی اطلاع دی گئی پولیس اورریسکیوٹیم بچی کو لیکرچلی گئی، کرسٹوفرجاوید کا دعویٰ ہے کہ جب بچی کو شاپنگ بیگ سے نکالا گیا تواس میں سانسیں موجود تھیں اورایسا محسوس ہورہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پلے ہی ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ لگتا ایسا ہے کہ کسی نے بچی کوان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری،ان کا کہنا تھاکہ لگتا یہ ہی ہے کہ بچی کوان کے گھر کے عقب میں واقعے کسی بلند گھرسے پھینکا گیا ہے اوربچی اوپرسے ہی نیچے گری ہے ان کاکہنا تھا کہ جس نے بھی بچی کے ساتھ ایسی حرکت کی اسے سخت سزا دینی چاہیے۔
رابطہ کرنے پرایس ایچ اوزمان ٹاؤں نفیس الرحمان نے بتایاکہ مددگار 15 پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچی تو پولیس کو بچی مردہ حالت میں ملی انھوں نے بتایاکہ شبہ ہے کہ بچی کو پھینکا گیا ہے لیکن یہ بات 100 فیصد درست ہے یا نہیں اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے 2 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق نومولود بچی کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہوسکے۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پولیس واقعے کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر باریک بینی سے تفتیش کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کچرا کنڈی میں نومولود بچی نے بتایا کہ ان کے گھر انھوں نے بچی کی بچی کو کہ بچی
پڑھیں:
بھارت: پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر دو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔
تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور گرفتاری کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس واقعے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے انصاف کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔