سانحہ مرید کے ایک قومی سانحہ ہے اس پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے، مفتی منیب الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسد اللہ بھٹو اور قاضی احمد نورانی کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے، معاملات کے حل کے لئے قومی مشاورت کی ضرور ت ہے، پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے ہمراہ سانحہ مرید کے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ باہمی مشاورت اورغوروخوص کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اور علماء دانشمندانہ فیصلے کریں، رویہ میں اعتدال اور ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے، معاملات کے حل کے لئے قومی مشاورت کی ضرور ت ہے، پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، افغانستان کی حکومت اپنے روئیوں پر غور کرے اور اپنے محسنوں کو مخالف نہ بنائے، سانحہ مرید کے کے زخمیوں کا علاج معالجہ اور شہدا کی تدفین باوقار طریقے سے کی جائے، حکومت اپنا قانونی حق استعمال کرے لیکن جبر سے گریز کرے، سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں اعلی عدالتی کمیشن قائم کرے اور حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ افواہوں کو پھلنے کا موقع نہ ملے، پنجاب کے مدارس، مساجد اورعلماء کو مکمل تحفظ مراہم کیا جائے تاکہ ریاست پر علماء کا مزید اعتماد بڑھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اجتماع عام ملک میں تبدیلی کی نویدثابت ہوگا‘خالد خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے محنت کشوں کا قافلہ این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان کی قیادت میں لاہور مینار پاکستان میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا۔ این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماع
عام پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اس ملک میں انقلاب آئے گا اور فرسودہ نظام سے نجات حاصل ہوگی۔ این ایل ایف کے کارکنان حافظ نعیم الرحمن کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ مزید برآں اجتماع عام میں این ایل ایف کو پارکنگ کی ذمہ داری دی گئی تھی جس حوالے سے کو گیٹ نمبر چار خواتین گیٹ اور گیٹ نمبر دو پر این ایل ایف کراچی کے کارکنان نے بھرپور طریقے سے یہ ذمہ داری ادا کی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی گئی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان نے این ایل ایف کرچی کے کارکنان کی خدمات کی تعریف کی۔