راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تمام مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر اپنے قیمتی تجزیات پیش کیے۔جنرل ساحر شمشاد نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کے فعال کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ عزت، مکالمے اور اصولی سفارتکاری کے ذریعے شمالی و جنوبی دنیا کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

مساجد اور مدارس کو نفرت یا تشدد کیلئے استعمال کرنیوالوں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونگے:پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

انہوں نے کہا کہ دنیا کو تصادم کے بجائے تعاون کو فروغ دینا ہوگا پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر مبنی پرامن بقائے باہمی کے نظریے سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان تہذیبوں اور خطوں کے سنگم پر کھڑا ایک ذمہ دار ملک ہے جو ہمیشہ بردباری، توازن اور تعمیری روابط کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔تقریب میں نامور ماہرینِ تعلیم، اعلیٰ سرکاری حکام، غیر ملکی سفیر، کاروباری برادری کے نمائندگان، طلبہ اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی۔

ریاستی اداروں کےخلاف ٹوئٹ کا مقدمہ ، مقامی عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار