چٹا گانگ یونیورسٹی، 44سال بعداسلامی چھاتروشبر کا حمایت یافتہ پینل کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا:۔ چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں 44سال بعد، اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ)کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے نائب صدر، جنرل سکریٹری اور 22 دیگر عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
نائب صدر کے عہدے کے لیے اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی 7,983 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار سجاد حسین کو 4,374 ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے شبر کے حمایت یافتہ امیدوار سید بن حبیب 8,031 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھاترا دل کے حمایت یافتہ امیدوار محمد شفاعت حسین نے 2,734 ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار ایوب الرحمان توفیق اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ انہیں 7,014 ووٹ ملے۔ ان کے قریبی حریف سجاد حسین منا نے 5,045ووٹ حاصل کیے۔ چھتر دل کے ہی حمایت یافتہ امیدوار اسسٹنٹ اسپورٹس سیکریٹری کے عہدے کے لیے آزاد امیدوار تمنا محبوب پریتی 4,829 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ ان کے قریب ترین حریف، شبر کے حمایت یافتہ امیدوار شاہ پورن معروف نے 4,594 ووٹ حاصل کیے۔
باقی 22 عہدوں پر بھی شبر کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے چیف الیکشن کمشنر پروفیسر منیر الدین نے بی بی اے فیکلٹی آڈیٹوریم میں صبح 5:00 بجے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات پرامن طریقے سے اور انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئے۔اس سے پہلے، اسلامی چھاترو شبر نے آخری بار 1981ءمیں یونین الیکشن جیتا تھا، پانچویں یونین انتخابات کے دوران جاسم الدین سرکار نائب صدر اور عبدالغفار جنرل سیکرٹری بنے۔ دونوں چٹاگانگ یونیورسٹی میں شبر کے رہنما تھے۔
تقریباً 10سال بعد، 8 فروری 1990 کو، چھٹا یونین الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں تمام طلبہ گروپوں کے مشترکہ پینل نے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر ناظم الدین اور جنرل سکریٹری سماج تانترک چھاترا محاذ کے عظیم الدین احمد منتخب ہوئے تھے۔اس کے بعد 35 سال تک یونین الیکشن نہیں ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شبر کے حمایت یافتہ امیدوار
پڑھیں:
ٹنڈوجام،زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کی تنظیم سارنگیا کے سالانہ الیکشن میں کامیاب اُمیدوار وںکا گروپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز