سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔
پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کے دوران
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔