تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں، منتظمین کی نشاندہی، فہرست تیار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ڈیٹا فراہم ، کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت ہوگئی
ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی،بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی مکمل
مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کرنے کے بعد تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا، ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی، جیو فینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آگئے جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت بھی ہوگئی ہے، فنانسرز اور سہولت کاروں کو علیحدہ کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارنٹس تیار کر لئے گئے اور کسی بھی وقت کریک ڈاؤن متوقع ہے، بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق املاک جلانے والوں کی ویڈیوز اور چہرے شناخت ہوگئے، فیشل ریکگنیشن سے تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے، مشتبہ فنڈنگ کی مکمل چھان بین جاری ہے، بینکاری ریکارڈ محفوظ ہے اور خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کی نشاندہی کے مطابق
پڑھیں:
جعلی نیوز نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ، گرفتاریوں کا فیصلہ
حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرکے بدامنی کو فروغ دینے والا فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹا دیا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔
عوام کو وارننگ دی گئی ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے۔ ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ، سفارتخانوں کے ذریعے سخت اقدامات بھی زیر غور ہیں۔ بیرونِ ملک ملوث افراد کی انکوائری، قانونی اور سفارتی کارروائی کی تیاری کی گئی ہے۔ ریڈ نوٹس، بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ چینلز اور بلاگرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی کریں۔ گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرول سیلز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ ٹرانزیکشنز کی سکریننگ شروع کر دی گئی ہے، ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔