سہیل آفریدی نام کے وزیراعلیٰ؛ اصل اختیار کون استعمال کرےگا، اندر کی کہانی باہر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کی اہم لیڈر بن کر ابھرنے والی بانی کی بہن علیمہ خان کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے لئے ایسا بندوبست کیا ہے کہ سہیل آفریدی سرف نام کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
اسلام آباد میں ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سہیل آفریدی صرف نام کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔
خیبر پختونخواہ حکومت کو ایڈوائزری کونسل چلائے گی ۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل میں سہیل آفریدی کو گائیڈ کرنے کے لیے سنئیر رہنما شریک ہوں گے ۔
علیمہ خان ایڈوائزی کونسل کی بڑی حمایتی بن کر سامنے آ ئیں ۔ذرایع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان نے خیبر پؒتونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے ایڈوائزری کونسل بنانے کی تجویز پیش کی جس پر پارٹی کی سنئیر قیادت نے اتفاق کیا ۔
ایڈوائزی کونسل میں سلمان اکرم راجہ ، اسد قیصر ، عاقب اللہ خان شامل ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس ایڈوائزی کونسل میں صوبائی صدر خیبر پختونخواہ جنید اکبر بھی شامل ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی کی منظوری اور اجازت سے کونسل میں نئے اراکین کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ ایڈوائزی کونسل کی سربراہی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایڈوائزی کونسل وزیر اعلی کونسل میں کے وزیر
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے