Jang News:
2025-10-16@20:06:15 GMT

اسلام آباد جانےکی تیاری کریں: مولانا فضل الرحمٰن

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

اسلام آباد جانےکی تیاری کریں: مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔

ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔

TLP کے احتجاج کے ایشو پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے

اسلام آبادٹی ایل پی کے احتجاج کے ایشو پر سربراہ.

..

ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔

مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا، قائدِ اعظم نے اسرائیل کے بننے پر اسے ناجائز ریاست کہا تھا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم فضل الرحم ن

پڑھیں:

سیاست پر خاندانوں کے قبضے کی وجہ سے مسلح دہشت گردی جنم لیتی ہے ،سراج الحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاسی معاشی دہشت گردی ہے ہماری سیاست پر خاندانوں کے قبضے کی وجہ سے مسلح دہشت گردی جنم لیتی ہے، ریاست کی سیاسی و معاشی پالیسیاں دہشت گردوں کو پیدا کرتی ہیں۔ وفاق اور چاروں صوبوں میں کارکردگی نہیں کرپشن کا مقابلہ ہے طاقت کے بغیر احتجاج اور مطالبات سے کوئی انقلاب نہیں آتا۔

ان خیالات کااظہارسابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سید ہارون گیلانی کی کتاب استحکام پاکستان اور نئی نسل کو درپیش چیلنجز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سیمینار دوسروں کے ساتھ مثبت بات چیت کرنے کے لئے ہے، افغانستان افغانیوں کااور ایران ایرانیوں کا ہے، جلیانوالہ باغ کی ریاستی دہشتگردی کس کو یاد نہیں، پشاور کے ایک بازار میں انگریز نے چارسو مسلمانوں کو قتل کیا، نیلسن منڈیلا کے ساتھ چار مسلمانوں نے بھی جیل کاٹی۔

انہوں نے کہاکہ انگریز کے پاس پھانسی دینے کے لیے پھانسی گھاٹ کم ہوگئے تو لوگوں کے گلوں میں رسیاں ڈال کر پھانسی دی گئی، پاکستان کے بارے میں آج سوال ہوتا ہے کیا پاکستان سیکولر ہے یا مذہبی ہے؟ لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دے کر پاکستان بنا یا، قائد اعظم محمد علی جناح نے لارڈ ماﺅنٹ بیٹن کو بتایا پاکستان اسلام کے ذریعے چلے گا، پاکستان اسلامی نظام کا مرکز ضرور بنے گا۔ موجودہ سیاسی قیادت نے نوجوانوں کو تقسیم کردیا ہے سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو تقسیم کرکے اپنے اقتدار کو طول دیا ہے سیاسی لیڈر بننے کے لئے کوئی قابلیت نہیں چاہیے سیاست کے لئے بس والد بھائی کا سیاستدان ہونا ضروری ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ ہمارے ملک میں سیاسی معاشی دہشت گردی ہے ہماری سیاست پر خاندانوں کے قبضے کی وجہ سے مسلح دہشتگردی جنم لیتی ہے ریاست کی سیاسی و معاشی پالیسیاں دہشت گردوں کو پیدا کرتی ہے امت کا تصور سمندر کی طرح ہے موجودہ نظام کی گاڑی کے چار گھوڑے مخالف سمت چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاق اور چاروں صوبوں میں کارکردگی نہیں کرپشن کا مقابلہ ہے قوت کے بغیر احتجاج اور مطالبات سے کوئی انقلاب نہیں آتا، غزہ کے نوجوانوں نے ایک پیغام دے دیاغزہ میں حماس کی قیادت کالجوں و یونیورسٹیوں کے پڑھے لکھے لوگ ہیں۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت دے دی
  • پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ،کارکنان اسلام آباد جانے کی تیاری کریں: مولانا فضل الرحمان
  • اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، مولانا فضل الرحمان کا کارکنوں سے خطاب
  • سیاست پر خاندانوں کے قبضے کی وجہ سے مسلح دہشت گردی جنم لیتی ہے ،سراج الحق
  • اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال
  • اسلام آباد میں سڑکوں اور ٹریفک کی کیا صورتحال ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا
  • بھینس چوری سے سیاست کی سزا تک
  • افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
  • مولانا صاحب عدالت جائیں، یقین ہے وہ انہیں قانون کا فہم واضح کریگی: بیرسٹر سیف