Daily Mumtaz:
2025-10-16@16:46:35 GMT

روس سے تیل کی خریداری: بھارت نے خبروں کی تردید کردی

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

روس سے تیل کی خریداری: بھارت نے خبروں کی تردید کردی

بھارت نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں میں کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا، ہماری معلومات کے مطابق، گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ توانائی کے شعبے میں امریکی بیانات کے حوالے سے وزارت خارجہ پہلے ہی اپنا مؤقف جاری کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بھارتی وزیر اعظم مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت جلد روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا،ہم بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر خوش نہیں تھے، مگر اب یہ معاملہ طے پا گیا ہے۔ بھارت فوری طور پر خریداری نہیں روک سکتا، لیکن بہت جلد یہ عمل بند کر دیا جائے گا۔
ادھر ماسکو سے ردعمل میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس بھارت اور چین جیسے شراکت داروں کے سرکاری مؤقف پر ہی انحصار کرتا ہے، افواہوں پر نہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے روس سے تیل کی خریداری پر دباؤ ڈالنے کے لیے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف نافذ کیا تھا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں کہ بھارت پسپائی اختیار کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روس سے تیل

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سات طیارے گرائے تھے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں، اور بھارت و پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے امکانات بہت قریب آ چکے تھے۔ اُن کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں سات بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اُن سے کہا کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم کا اشارہ اس ممکنہ ایٹمی جنگ کی طرف تھا جو دونوں ممالک کے درمیان چھڑ سکتی تھی۔

گفتگو کے دوران ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا، اور وہ اس فیصلے سے خوش ہیں۔

صدر ٹرمپ نے حماس کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے، اور اس مقصد کے لیے امریکی فوج کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی جاری ہے جبکہ امریکا یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزارتِ خارجہ کی مودی اور ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری کی خبروں کی تردید
  • بھارتی وزارتِ خارجہ کا مودی اور ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری کی خبروں کی تردید
  • مودی امریکی صدرٹرمپ سےخوفزدہ ہیں،راہل گاندھی
  • امریکی دباؤ رنگ لے آیا، مودی نے ٹرمپ کے آگے ہتھیار ڈال دیے
  • بھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی
  • امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے
  • پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
  • مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی: صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • مودی سرکار کے زخم تازہ ہو گئے، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیا