60فیصد کیسز غلط ہوتے ہیں جج کو سڑیس لینا دینا چاہیے : جسٹس جواد
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے۔ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں چل رہے ہیں، ہر ہائیکورٹ میں 30 سے 40 فیصد فیملی کیسز آتے ہیں، ہر جج پہلی سماعت پر کیس خارج کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔