’’جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے‘‘لاہور ہائیکورٹ جسٹس جواد حسن کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہےکہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے۔
لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب ہوئی جس سے جسٹس جواد حسن نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی اسٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی اسٹریس نہیں ہوا۔
جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں اسٹریس دینا چاہیے، جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔
جاپانی وفد کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سے ملاقات، افراد باہم معذوری کی فلاح پر پاک،جاپان تعاون بڑھانے پر اتفاق
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں چل رہے ہیں، ہر ہائیکورٹ میں 30 سے 40 فیصد فیملی کیسز آتے ہیں، ہر جج پہلی سماعت پر کیس خارج کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس جواد
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔