میٹا نے آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اینٹی اسکام پروگرامز متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اینٹی اسکام پروگرامز متعارف کرادیے۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو آن لائن دھوکا دہی اور حساس معلومات کے غلط استعمال سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
واٹس ایپ میں اب اسکرین شیئرنگ وارننگ فیچر شامل کیا گیا ہے — یعنی اگر کوئی صارف کسی نامعلوم کالر کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے فوری طور پر الرٹ موصول ہوگا۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن فراڈیوں کو روکنے کے لیے ہے جو او ٹی پیز یا مالی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اس طریقے کا استعمال کرتے ہیں۔
اسی طرح میسنجر میں اے آئی بیسڈ اسکام ڈیٹیکشن فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو نئے کانٹیکٹس سے ہونے والی چیٹس کا تجزیہ کرے گا، اور اگر کوئی مشکوک سرگرمی محسوس ہوئی تو صارف کو فوراً رہنمائی اور وارننگ فراہم کی جائے گی۔
میٹا کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں مختلف ممالک میں اسکام سینٹرز سے منسلک 80 لاکھ جعلی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں سے موبائل چھین کر آن لائن فروخت کرنے والا منظم ڈکیت گروہ گرفتار
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے منظم ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو اور سی آئی اے محمد عمران خان کے مطابق ایس آئی یو نے چاکیواڑہ کے علاقے سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین پستول گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر فیملیز کو لوٹتے تھے اورموبائل فون نقدی رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔
ملزمان دفاتر جانے والے شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے، حراست کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان چھیننے ہوئے موبائل فون آن لائن کم داموں میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا جن سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔