data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا اور ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے رقم بھی بٹور لی۔

ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے خود کو پی ایم ڈی سی (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایک اہم پارسل کی دستاویزات پہنچانے کے لیے ویریفکیشن کوڈ درکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی کوڈ شیئر کیا گیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

ڈاکٹر نکہت شکیل نے بتایا کہ جن لوگوں نے پیسے بھیجنے سے قبل ان سے تصدیق کی، وہ بچ گئے، تاہم کچھ افراد نے رقم منتقل کر دی۔

رکن قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ نوسرباز کو پی ایم ڈی سی کی اندرونی معلومات تک کیسے رسائی حاصل ہوئی؟ — یہ بات خود ایک تحقیقی پہلو رکھتی ہے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم پریس کانفرنس کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی‘ وزیر دفاع
  • ڈرون حملے کے بعد رمضان قادریوف کی یوکرین کو جوابی کارروائی کی دھمکی
  • بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!
  • 53 کروڑ روپے فراڈ کیس؛ نادیہ حسین کے شوہر کو بڑا ریلیف مل گیا
  • یوکرینی صدر کے فلائٹ روٹ پر مشکوک ڈرون حملے، زیلنسکی نشانہ بننے سے بچ گئے
  • محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • غزہ اور لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے: 7 شہید، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
  • امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • حکومت و فوج کیخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا
  • عارف بلڈر کی الرحیم سٹی اسکیم سنگین فراڈ میں تبدیل