Juraat:
2025-12-04@02:45:22 GMT

عارف بلڈر کی الرحیم سٹی اسکیم سنگین فراڈ میں تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

عارف بلڈر کی الرحیم سٹی اسکیم سنگین فراڈ میں تبدیل

عارف بلڈر کی دریا کے پیٹ میں اسکیم نے شہریوں کی جمع پونجی کو ڈبو دیا
متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت ، بھاری رقوم لے کر آنکھیں بند کر لی گئیں

(رپورٹ: اظہر رضوی) الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خریدنے والے سیکڑوں شہری 10 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ عارف بلڈر کی جانب سے دریا کے پیٹ میں تعمیر کی گئی اس ہاؤسنگ اسکیم نے شہریوں کے خوابوں کو ملبے میں بدل دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اور بچوں کے مستقبل کے پیسے لگا کر پلاٹ خریدے، مگر آج تک نہ قبضہ ملا، نہ ترقیاتی کام ہوئے۔شہریوں کے مطابق دریا کے پیٹ میں پلاٹ لینا زندہ ڈوبنے کے مترادف ثابت ہوا۔ ماہرین بھی واضح کرچکے ہیں کہ دریا کے پیٹ میں تعمیرات شدید خطرناک اور غیر قانونی ہیں، لیکن اس کے باوجود عارف بلڈر نے صرف اپنا پیٹ بھرنے کے لیے اس اسکیم کو فروخت کیا۔متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ ریونیو، ایچ ڈی اے، ایس بی سی اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے مبینہ طور پر اپنے حصہ کی رقم لے کر خاموش تماشائی بنے رہے۔ ان اداروں نے نہ صرف شہریوں کی چیخیں نظر انداز کیں بلکہ ایک دہائی سے جاری فراڈ کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ شہریوں نے کھل کر کہا ہے کہ ادارے اب بھی دریا کے پیٹ میں شہریوں کو ڈوبتا دیکھنے کا نظارہ کر رہے ہیں۔ بارہا شکایات، درخواستوں اور احتجاج کے باوجود نہ اسکیم بند کی گئی، نہ ہی بلڈر کے خلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر حیدرآباد اور اینٹی کرپشن حکام سے پْرزور مطالبہ کیا ہے کہ الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا فوری آڈٹ کیا جائے ۔عارف بلڈر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ متعلقہ اداروں میں ملوث افسران کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔ شہریوں کو قبضہ یا مکمل ریفنڈ فراہم کیا جائے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: دریا کے پیٹ میں عارف بلڈر کے باوجود

پڑھیں:

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر نئے قواعد متعارف کرانے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں تبدیلی کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔

تجویز کے مطابق پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کرنے اور گفٹ و ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت بنانے کا امکان ہے۔

وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کو بھجوائی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ پرسنل بیگیج اسکیم ختم کی جائے جبکہ دیگر دو اسکیمیں ایسے اقدامات کے ساتھ سخت کی جائیں کہ ان کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم میں سختی لانے کے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں اور پرسنل بیگیج اسکیم ختم کی جا سکتی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کی خیبر پختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم پر تنقید
  • عارف بلڈر بسم اللہ ایکسٹینشن کے نام سے دریا کی زمین ہڑپ
  • عارف علوی بینک اکاؤنٹس منجمد کیس،عدالت این سی سی آئی اے پر برہم
  • یہ بہت ہی سنگین موضوع ہے کہ ملک میں "بی ایل او" کی جان جارہی ہے، کانگریس
  • عارف علوی بینک اکاؤنٹس منجمد کیس، تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب
  • حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی در آمد اسکیم میں تبدیلی پر غور
  • استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر نئے قواعد متعارف کرانے کا امکان
  • عارف بلڈر کا سرکاری ریکارڈ پر حملہ
  • خواتین کی عزت بچانے والا باڈی بلڈر بے رحمی سے قتل