وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماء و مشائخ کونسل کا دوسرا اجلاس آج (بدھ) اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

کونسل میں ملک بھر کے تمام مسالک کے جید علمائے کرام کو نمائندگی حاصل ہے، جبکہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزرائے اوقاف و مذہبی امور بھی کونسل کا حصہ ہیں۔

کونسل کے قیام کا مقصد مختلف معاشرتی مسائل کی نشاندہی، اصلاح اور ان کے حل کے لیے علمائے کرام سے رہنمائی و مشاورت حاصل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: مذہبی اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے علما کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، علامہ طاہر اشرفی

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت سنبھالنے کے بعد گزشتہ دورِ حکومت میں قائم ہونے والی کونسل کو دوبارہ فعال بنایا تھا اور 4 ماہ قبل اس کا تعارفی اجلاس طلب کیا تھا۔

دوسرے اجلاس میں اسلام کی اہمیت اجاگر کرنے، معاشرے میں اس کی ترویج اور اصلاحِ احوال سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں طے شدہ متفقہ سفارشات کو منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور کے ذریعے متعلقہ محکموں کو ارسال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

علماء و مشائخ کونسل وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علماء و مشائخ کونسل وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

پڑھیں:

پارلیمنٹ لاجز منصوبے کی تکمیل 12 سال سے تاخیر کا شکار

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کا اچانک  دورہ کیا، جہاں انہوں نے کئی برسوں سے تعطل کا شکار 104 اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ2011 میں شروع ہوا تھا اور 2013 میں مکمل ہونا تھا، تاہم سی ڈی اے اور کنٹریکٹر کی غفلت اور نااہلی کے باعث اس میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے طویل عرصہ سے رکے ہوئے اس منصوبے کی بحالی میں خصوصی دلچسپی لی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اس کی فوری تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟

بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ خزانہ نے مطلوبہ فنڈز جاری کیے، جس کے بعد برسوں سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔

دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کے اعلیٰ ترین تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:نو منتخب ارکان اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں کیا تیاریاں کی جارہی ہیں؟

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اضافی فیملی سوئٹس کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کے باعث اراکین پارلیمنٹ کو رہائش کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس دیرینہ منصوبے کے نظر ثانی شیڈول کے مطابق بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ڈی اے حکام نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسپیکر کی خصوصی نگرانی، مسلسل فالو اَپ اور براہِ راست دلچسپی کے باعث ایک دہائی سے زائد عرصہ سے زیرِ التوا یہ منصوبہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر پارلیمنٹ لاجز تاخیر سردار ایاز صادق سرونٹ کوارٹرز فیملی سوئٹس قومی اسمبلی

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر چلے گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر، بنچز میں تبدیلیاں
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ
  • وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا اڈیالہ جیل سے رہا
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پارلیمنٹ لاجز منصوبے کی تکمیل 12 سال سے تاخیر کا شکار
  • قومی مالیاتی کمشن اجلاس، مختلف امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ ملاقات کررہی ہیں
  • وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا