اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے جس کے باعث ہائیکورٹ بنچز میں اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی کو طویل عرصے بعد ڈویژن بینچ کی سربراہی مل گئی جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سنگل بنچ ختم کرکے جسٹس بابر ستار کے ساتھ اسپیشل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔ آیندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے آٹھ سنگل اور چار ڈویژن بینچز اور ایک اسپیشل ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہوگا، جسٹس محسن اختر کیانی کو بھی طویل عرصہ بعد ڈویژن بینچ کی سربراہی مل گئی۔ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ہوگا جو کریمنل کیسز کی اپیلیں سنے گا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث چھٹیوں پر چلے گئے، اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں۔ جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں اسپیشل ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جگہ جسٹس ثمن رفعت کو شامل کردیا گیا۔
جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں تیسرا ڈویژن بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا۔ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا۔ جسٹس خادم سومرو کی سربراہی میں پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈویژن بینچ کی سربراہی اسلام آباد کیسز کی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.