ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کیلئے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ ہیک ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لے لیے۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کروایا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل نے مزید کہا کہ میرے ساتھ فراڈ کا واقعہ 19 اکتوبر کو پیش آیا، نوسر باز نے 20 اکتوبر کو صحت کمیٹی کی میٹنگ کے اہم دستاویزات سمجھ کر کوڈ شیئر کیا۔ ممبر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کیلئے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ ہیک ہوگیا، جن افراد نے پیسے دینے سے پہلے مجھ تصدیق کی وہ بچ گئے، لیکن کچھ نے پیسے بھیج دیئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوسرباز کالر کو پی ایم ڈی سی کی دستاویزات سے متعلق علم ہونا سوالیہ نشان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کہا کہ

پڑھیں:

بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!

عدالت نے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی نجی کمپنی سے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بینک کےسابق سی ای او عاطف خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتےہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!
  • کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ملتوی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ
  • 53 کروڑ روپے فراڈ کیس؛ نادیہ حسین کے شوہر کو بڑا ریلیف مل گیا
  • بھارتی ایئر لائن میں پائلٹس کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے
  • پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • خاتون خالی بس میں ڈرائیورکی ہوس کا شکار بن گئی،ملزم گرفتار
  • پارلیمنٹ لاجز منصوبے کی تکمیل 12 سال سے تاخیر کا شکار
  • کوئٹہ،جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ
  • عارف بلڈر کی الرحیم سٹی اسکیم سنگین فراڈ میں تبدیل