ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔
نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے لےلیے۔
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کروایا۔
ڈاکٹر نکہت شکیل نے مزید کہا کہ میرے ساتھ فراڈ کا واقعہ 19 اکتوبر کو پیش آیا، نوسر باز نے 20 اکتوبر کو صحت کمیٹی کی میٹنگ کے اہم دستاویزات سمجھ کر کوڈ شیئر کیا۔
ممبر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ نوسر باز نے ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کے لیے کوڈ مانگا، کوڈ شیئر کرتے ہی وٹس ایپ ہیک ہوگیا، جن افراد نے پیسے دینے سے پہلے مجھ تصدیق کی وہ بچ گئے، لیکن کچھ نے پیسے بھیج دیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوسرباز کالر کو پی ایم ڈی سی کی دستاویزات سے متعلق علم ہونا سوالیہ نشان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر نکہت شکیل قومی اسمبلی
پڑھیں:
فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ مقدمے میں اہم پیشرفت
فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ نومی انصاری و دیگر کیخلاف بطور ریٹیلر فروخت کم ظاہر کرنے اور ٹیکس فراڈ کا الزام ہے۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بنیاد پر درخواستگزار کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا اور غیر قانونی تلاشی کے ذریعے حاصل کئے گئے دستاویزات کو بطور شواہد استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایسا غیر معمولی کیس نہیں ہے کہ جس میں متبادل فورم کو نظر انداز کیا جائے۔
عدالت نے نومی انصاری کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزار ٹرائل کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔