کراچی کے علاقے گزری میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگرے کے دوران بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔

اس حوالے سے کلفٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کیا، بیٹی ماں کو بچانے قریب آئی تاہم اس دوران دونوں شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

کلفٹن پولیس نے کہا کہ ملزم سمیع اللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنی بیوی پر الزامات لگاتا رہتا تھا جس پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،  کارروائی کے دوران 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں،  اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ٹاسک فورس نے پنجاب سے آنے والی ایک مسافر کوچ کو روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران 60 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے،  پولیس کے مطابق یہ منشیات کراچی کے مختلف اڈوں اور مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات اسمگلر غلام حسین سمیت مسافر کوچ کے ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اُن کے سابقہ ریکارڈ کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران انسداد منشیات ٹاسک فورس نے گلستان جوہر، پاک کالونی، ملیر اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور اس دھندے میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ لیاری میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
  • کراچی میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
  • انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • میانوالی: بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے بچی کو قتل کردیا
  • گورنر کرناٹک کی بہو کا سسرالیوں پر جہیز کیلئے تشدد و قتل کی کوشش کا الزام
  • مرحوم شوہر عابد علی کی یاد نے اداکارہ رابعہ نورین کو آبدیدہ کردیا
  • فیصل آباد: دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج
  • امریکا میں نیشنل گارڈز پر حملہ کیس: افغان شہری نے الزامات سے انکار کردیا