کراچی: گزری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گزری میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگرے کے دوران بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے کلفٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کیا، بیٹی ماں کو بچانے قریب آئی تاہم اس دوران دونوں شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
کلفٹن پولیس نے کہا کہ ملزم سمیع اللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنی بیوی پر الزامات لگاتا رہتا تھا جس پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔