واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر استعمال کرنے والے بزرگ صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اہم حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2025 میں فراڈ سے متعلق لاکھوں اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ صرف روایتی آگاہی مہمات وقت پر دھوکہ دہی کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں۔
میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر میں نئے سیکیورٹی الرٹس شامل کیے ہیں جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو زیادہ تر فراڈ کا شکار بنتے ہیں جیسے کہ بزرگ صارفین۔
واٹس ایپ میں نیا فیچراب جب کوئی صارف اسکرین شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہے، خصوصاً ایسے افراد کے ساتھ جو ان کے کانٹیکٹس میں نہیں یا جن کے ساتھ چیٹ ہسٹری کم ہے تو انہیں نمایاں وارننگ دکھائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: میٹا نے واٹس ایپ پر جنرل پرپز چیٹ بوٹس پر مکمل پابندی عائد کردی
اسکرین شیئرنگ فراڈ اب ایک عام طریقہ بن چکا ہے جس کے ذریعے ہیکرز بینک اکاؤنٹس اور ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
میسنجر میں اے آئی کی مددمیسنجر میں جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا گیا ہے جو ان پیغامات کو پہچانتی ہے جن میں صارفین پر رقم ٹرانسفر کرنے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے، جعلی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جاتی ہے یا بغیر مانگے ٹیک سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں صارفین کو فوری وارننگ دی جاتی ہے اور ساتھ ہی رپورٹ یا بلاک کرنے کا آسان آپشن بھی دیا جاتا ہے۔
ڈیزائن میں سیکیورٹی شاملمیٹا کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی سے بچاؤ کو اب صرف تعلیمی مسئلہ نہیں بلکہ ڈیزائن کا مسئلہ سمجھا جا رہا ہے۔
کمپنی نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ اگرچہ وارننگز سے صارفین میں ’الرٹ فٹیگ‘ (یعنی بار بار نوٹیفیکیشنز سے بیزاری) پیدا ہو سکتی ہے اور ہر خطرے کو بروقت نہیں پہچانا جا سکتا تاہم ریئل ٹائم تحفظ کی جانب یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے کال شیڈول کرنے کی نئی سہولت متعارف کر دی
یہ نیا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ میٹا محتاط، فوری اور فعال اقدامات کے ذریعے صارفین کو خاص طور پر معمر افراد کو مالی نقصان سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکیم الرٹ میٹا واٹس ایپ الرٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکیم الرٹ میٹا واٹس ایپ الرٹ صارفین کو واٹس ایپ جاتی ہے کے لیے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی