حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف،عوامی مسائل کا کوئی نہیں سوچتا: حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مالا کنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے، پاکستان کو اگر آگے بڑھانا ہے تو آئی ٹی تعلیم مفت کی جائے۔یہ بات انہوں نےمالا کنڈ میں بنو قابل پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میںکہی۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے 16 سال تک کے 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟
حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ معیاری اور ایک جیسی تعلیم دی جائے، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ تعلیم نہیں چلے گی، حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ایک نظام ایک زبان چاہیے، 100 فیصد مفت اسکالر شپ دیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان
پڑھیں:
کوئٹہ، صوبائی مشیر امیر حمزہ زہری اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی کی ملاقات
ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی مشیر بلدیات امیر حمزہ زہری اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کوئٹہ میں دونوں نوجوان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ جس کی ترقی و خوشحالی ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو بلوچستان کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔