امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔
بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔
پنجاب میں ریونیوبڑھانے کےلئے 19 نئے سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بالاج قتل کیس
پڑھیں:
کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ فائرنگ کے تبادلے ہوئے جن میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پہلا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گارڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جسے چھیپا رضاکاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو انیس زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب لیاری کے زخمی ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔