کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوانوں کا بڑا امن جرگہ منعقد کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کی حکومت بانی چیرمین کے نظریے اور صوبے کے عوام کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ماں بن گئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اس وقت بالکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں، پر امید ہیں کہ آگے بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی کے ساتھ ہی چلیں گے، اس وقت صوبے کا سب سے اہم مسئلہ دہشت گردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے اپنا حق لینا چاہیے، کابینہ وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، وہ جسے چاہیں شامل کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے عہدہ رکھنے کا کوئی شوق نہیں، بانی پی ٹی آئی نے جو کام دیا وہ اچھا کیا، وفاق کی جانب سے صوبے کو ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ گورنر راج ایمرجنسی کی صورت میں لگتا ہے، فی الحال اس کی ضرورت نہیں، افغانستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے، وہاں امن ہوگا تو یہاں بھی ہوگا۔