خیبر پختونخوا: 12بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے 6 اضلاع میں 12 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔
پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ڈی آئی خان کی 3 ویلج کونسلوں میں جنرل، یوتھ اورخواتین کی نشتوں پر پولنگ ہوئی۔
مالاکنڈ میں ویلج کونسل سخاکوٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوئی، شانگلہ میں ویلج کونسل نوکلیے میں ووٹ ڈالے گئے۔
ادھر ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر دیر میں بھِی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ان ضمنی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 66 پولنگ اسٹیشنز اور201 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔
اس موقع پر 23 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 5 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251017-08-12
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے مبارکباد دی۔