پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے حج کی بکنگ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے حج کی بکنگ مکمل کر لی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے 22 اکتوبر بدھ آخری دن تھا۔
قبل ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے مقررہ کوٹے کے مطابق بکنگ مکمل نہ ہونے پر 22 اکتوبر تک کی توسیع دی گئی تھی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ سال کے پرائیویٹ حج کے لئے 60ہزار حاجیوں کا کوٹہ دیا گیا تھا۔
نجی ٹور آپریٹرز کی جانب سے گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والوں کو آئندہ سال کے حج کے لیے ترجیح دی گئی۔ باقی ماندہ کوٹے کے لیے نئی بکنگ کی گئی۔
سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو حج 2026ءکے لیے ایک لاکھ 79ہزار 210افراد کا کوٹہ فراہم کیا گیا۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار 210 افراد کو حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی بکنگ پہلے مکمل کرلی گئی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور حج سے متعلق آج جمعرات کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹور آپریٹرز کی جانب سے کے لیے
پڑھیں:
جمعیت اتحاد العلماء ضلع غربی کا اجلاس، تنظیم نو مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلماء ضلع غربی کا مشاورتی و تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید اور امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی اور اجتماع عام میں علما کی بھرپور شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر مولانا عبد الوحید نے امیر ضلع اور علما کی مشاورت سے مختلف ذمہ داریاں تفویض کیں۔ مولانا حیدر علی احمدانی کو صدر جمعیت اتحاد العلماء ضلع غربی، مولانا عثمان کو ناظم اعلیٰ، مولانا اسرار الہدیٰ کو نائب ناظم اعلیٰ اور مولانا احسن علی کو ناظم نشر و اشاعت مقرر کیا گیا جبکہ نائب صدور کے طور پر مولانا حافظ محکم الدین، مولانا خورشید ہاشمی، مولانا عارف خان اور مولانا حسن خلیل کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اپنے خطابات میں مولانا عبد الوحید اور مولانا مدثر حسین انصاری نے علما کو معاشرتی اصلاح اور عوامی رہنمائی کی اہم ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی۔مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے جمعیت اتحاد العلماء کے تمام ذمہ داران اور علما کو ہدایت کی کہ وہ جماعت اسلامی کے آئندہ اجتماع عام میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں، عوام کو بھی اس عظیم اجتماع میں شمولیت کی دعوت دیں اور پیغام دین و اصلاح امت کے فروغ کیلیے متحد ہوکر کام کریں۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا عبد الوحید کی دعا کے ساتھ استقامت، اتحاد اور دین کی سربلندی کی توفیق کی درخواست کی گئی جس کے بعد پروگرام ختم ہوا۔