فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی جانب سے باجوڑ میں خوارج کے ہاتھوں تباہ 2 مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں 2 مساجد، مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا۔  ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔ پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا  جا رہا ہے۔  عوام نے ان فرنٹیئر کور (نارتھ)  کے اقدامات کو علاقے میں امن و استحکام کی علامت قرار دیا۔

مقامی آبادی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان عبادت گاہوں کی بحالی نے ان کے دل جیت لیے ہیں۔

پاک فوج کی ٹیم نے مساجد کی بیرونی اور اندرونی تعمیر نو کرتے ہوئے صفائی، روشنی اور وضو کے انتظامات کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مقامی لوگ بڑے پیمانے پر نماز کی ادائیگی کے لیے ان مساجد کا رخ کر رہے ہیں۔

تمام اقدامات سے عوام اور پاک فوج کے درمیان اعتماد اور تعاون کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرنٹیئر کور کی جانب سے مساجد کی پاک فوج

پڑھیں:

غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے بیچ 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خان یونس : غزہ کی ویران عمارتوں اور جنگ زدہ ماحول کے باوجود ایک پر امید لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب جنوبی شہر خان یونس میں 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق یہ تقریب متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ انسانی فلاحی تنظیم الفارس الشہیم  کے زیرِ اہتمام ہوئی، جس نے نوبیاہتا جوڑوں کو مالی امداد کے ساتھ گھریلو سامان بھی فراہم کیا۔

اس موقع پر شرکاء اور حاضرین کے چہروں پر خوشی اور امید کی ملی جلی جھلک دیکھی گئی،  درجنوں فلسطینی جوڑوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ تباہی کے باوجود زندگی جاری ہے،  تقریب کے لیے خاص طور پر ایک اسٹیج ثواب الفرح خوشی کا لباس  تیار کیا گیا، جو فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور امید کی علامت کے طور پر کھڑا تھا۔

ایک 27 سالہ فلسطینی دلہن نے تقریب کے دوران کہا کہ یہاں جو کچھ بھی ہو چکا ہے، اس کے باوجود ہم اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے، ان شاء اللہ یہ جنگ کے خاتمے کی ایک وجہ بنے گی۔

اجتماعی شادی کے لیے جوڑوں کا انتخاب ایک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، جس میں تقریباً 2 ہزار 651 درخواست گزار شامل تھے۔

 منتظمین کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد صرف شادی نہیں بلکہ تباہ شدہ غزہ میں امید اور خوشی کا پیغام پہنچانا بھی تھا، ایک مشکل وقت میں خوشیاں دینا مشکل کام ہوتا ہے، غزہ کے عوام نے ہر مشکل میں وہ کام سرانجام دیے ہیں جس کا انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر سسٹم کی مرمت، موبائل ڈیوائس رجسٹریشن عارضی معطل
  • سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، لاہور سے 20 ٹن امدادی سامان روانہ
  • فوڈ رائیڈرز کے بارے میں نامناسب بیان؛ فضا علی نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے بیچ 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ ادا کرنے کا حکم
  • سندھ بلڈنگ، وسطی میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو ’باقاعدہ‘ کرنے کا منصوبہ
  • ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ہانیہ عامر نے کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں
  • بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے ایف سی بلوچستان کا اہم اقدام