فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کا مثالی اقدام
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھکا مثالی اقدام ، باجوڑ میں خوارج کی تخریب کاری سے تباہ شدہ دو مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ۔۔۔پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں دو مساجد،کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا ۔۔ ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔ مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔پاک فوج کی ٹیم نے مساجد کی بیرونی اور اندرونی تعمیر نو کرتے ہوئے صفائی، روشنی، اور وضو کے انتظامات کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا-عوام نے ان فرنٹیئر کور (نارتھ) کے اقدامات کو علاقے میں امن و استحکام کی علامت قرار دیا۔ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی بحالی نے ان کے دل جیت لیے ہیںاس منصوبے کی تکمیل کے بعد مقامی لوگ بڑے پیمانے پر نماز کی ادائیگی کے لیے ان مساجد کا رخ کر رہے ہیں ۔ان تمام اقدامات سے عوام اور پاک فوج کے درمیان اعتماد اور تعاون کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے-
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فرنٹیئر کور مساجد کی پاک فوج
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں ٹورزم پولیس 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی ٹوارزم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، جس کے باعث اہلکار شدید مالی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر مامور ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو شدید مالی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کرکے پولیس اہلکاروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے۔