3 روزہ روڈ کارواں کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-11-14
لاہور (وقائع نگارخصوصی)کسانوں کے معاشی قتل عام اور حکومت کی کسان دشمن پالیسی کے خلاف جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ’’کسان بچاؤ، پاکستان بچاؤ‘‘کسان روڑ کارواں 26تا 28اکتوبر کوہو گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری، صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین خان کریں گے۔کسان روڈ کارواں پہلے دن 26اکتوبر بروز اتوار کو صبح9بجے لاہور پریس کلب سے آغاز کرے گا۔مانگا مندی،بھائی پھیرو، الہ آباد پر کسان روڑ کارواں کا شاندار استقبال کیا جائے گا جبکہ شام 4بجے حجرہ چوک،ضلع اوکاڑہ عظیم الشان جلسہ عام کیا جائے گا۔ 27اکتوبربروزپیر کسان روڑ کارواں کا آغاز صبح 9.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پنجاب امیر جماعت اسلامی جاوید قصوری روڈ کارواں کارواں کا
پڑھیں:
وزیراعظم، مریم نواز کا آج دورہ، گوجرانوالہ متوقع میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوگا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آج گوجرانوالہ کا دورہ متوقع ہے۔ جلسہ گاہ سمیت تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس کے اعلان کیلئے ممبران اسمبلی، قائدین و رہنما پر عزم ہیں، لذیز کھانوں سے تواضع، تاریخی فقیدالمثال استقبال کیلئے ''منوں''پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ چندا قلعہ فلائی اوورکا افتتاح کرنے کیساتھ رائل پام سٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چیف منسٹرز ویژن ٹرانسپورٹ ٹی 30کے تحت بین الاقوامی معیار کا جدید اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ کو ریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، ایم پی اے عمران خالد بٹ، سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل، سوشل میڈیا ہیڈ پنجاب کاشف صابر خان، رہنما محمد شعیب بٹ و دیگر نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔