Nawaiwaqt:
2026-06-03@07:58:41 GMT

پاکستان کا دو ٹوک پیغام: اسرائیلی خلاف ورزیاں بند کی جائیں

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

پاکستان کا دو ٹوک پیغام: اسرائیلی خلاف ورزیاں بند کی جائیں

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے.

جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ فلسطین کی آزاد، خود مختار، قابلِ عمل اور مربوط ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق قائم کی جائے.جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا حکم
  • اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام
  • ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
  • کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک
  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت