اسرائیل کی امن معاہدے کی خلاف ورزیاں، پاکستان کا اظہار مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری جاں بحق ہوئے، اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے مؤقف کو دہرایا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان نے معاہدے کی
پڑھیں:
دراندازی نہ ہونے کی یقین دہانی تک افغان سرحد بند رہے گی: دفتر خارجہ
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور مذاکرات کیلئے بھی تیار ہے۔ ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔ ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا افغانستان نے اب اپنی جانب سے سرحدیں بند کی ہیں وہ ہی جواب دے سکتا ہے۔ ہم نے فی الوقت سرحدیں امدادی کارروائی کیلئے ہی کھولی ہیں۔ پاکستان نے دو ٹوک مؤقف دہراتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ جب تک افغان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک سرحد بند رہے گی۔ پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مسئلہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے نہیں، افغان شہری بھی پاکستان میں سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ سرحد کی بندش کے تناظر کو اسی حقیقت میں سمجھا جائے۔ پاکستان کا افغانستان کے عوام سے کسی قسم کا اختلاف نہیں، افغان عوام کیلئے امدادی راہداری میں پاکستان ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ بارڈر پالیسی کا تعلق افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی تعاون سے ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا صدر پیوٹن کا دورہ بھارت دونوں خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ بھارت اور روس کے ممکنہ دفاعی معاہدوں پر پاکستان کی کوئی مخصوص پوزیشن نہیں ہے۔ ریاستیں اپنے دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں خودمختار ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسوں پر تشویش ہے، آج بابری مسجد کا 33واں یوم شہادت ہے، یہ واقعہ آج بھی تشویش اور دکھ کاباعث ہے، مسلم مذہبی علامتوں اور تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے کے ہر عمل کا شفاف احتساب ضروری ہے۔