27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے نے جموں و کشمیر کو کئی دہائیوں کے ظلم و تشدد، عدم استحکام اور خونریزی میں دھکیل دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر کی عصری تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1947ء میں بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں 27 اکتوبر 1947ء کے حملے کو بھارت کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی جارحیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے نے جموں و کشمیر کو کئی دہائیوں کے ظلم و تشدد، عدم استحکام اور خونریزی میں دھکیل دیا ہے، جس سے کشمیری عوام کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔حریت ترجمان نے کہا کہ یہ دن بھارت کے غیر قانونی قبضے کے آغاز کی علامت ہے، جس دوران بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل پامال کیا اور وحشیانہ ریاستی دہشتگردی کے ان کی جائز تحریک آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں۔ حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بی جے پی حکومت کی روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔