ٹرمپ نے منشیات فروش کو عراق میں ایلچی مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں مقیم منشیات فروش مارک ساویا کو عراق کے لیے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مارک ساوایا عراق کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق امریکاتعلقات کے بارے میں مارک کی گہری سمجھ اور خطے میں ان کے روابط امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔دوسری جانب اس تقررنے مارک ساوایا کے غیر روایتی پس منظر کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تنازع پیدا کردیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق مشی گن میں چرس کی دکانوں کا سلسلہ چلانے والا یہ شخص اپنے بل بورڈ اشتہارات کے لیے جانا جاتا ہے۔ مارک ساوایا سنٹرلائن ہازل پارک اور لیونوئس ڈیٹروئٹ کے مغرب میں چرس کے ریٹیل اسٹورزلیف اینڈ بڈ کی چین کے مالک ہیں،جب کہ ان کے پاس حکومت کا کوئی سابق تجربہ بھی نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں امریکاعراق تعلقات کے بارے میں ان کی گہری سمجھ اور اپنی مہم میں مشی گن میں مسلم امریکی ووٹ حاصل کرنے میں ان کے تعاون کی تعریف کی تھی۔مشی گن نے 2018 ء میں بھنگ کی فروخت کو قانونی حیثیت دی تھی اور اس کے طبی استعمال کو ایک دہائی قبل قانونی حیثیت دی گئی تھی لیکن یہ وفاقی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔ مارک ساویا سے متعلق یہ انکشاف روسی اسرائیلی محقق الزبتھ تسرکوف کی طرف سے سامنے آیا ہے جسے 2023 ء میں عراق میں اغوا کیا گیا تھااور حال ہی میں رہا کیا گیا ہے۔ تسرکوف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ مارک ساوایا نے عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے ہاتھوں 903 دن کی قید کے بعد ان کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا، میگا ایونٹ میں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
ٹورنامنٹ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ فیفا کے صدر نے دیا۔