Islam Times:
2026-07-24@08:52:39 GMT

حشد الشعبی ہماری ریڈ لائن ہے، عراق

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

حشد الشعبی ہماری ریڈ لائن ہے، عراق

​​​​​​​ایوب الربیعی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی طرف سے اس قومی اور سرکاری ادارے کے خلاف مداخلت ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ حشد الشعبی ہم سب کے لیے سرخ لکیر ہے، یہ صرف کسی ایک گروہ کا نہیں بلکہ تمام عراقی عوام اور معاشرے کے تمام عناصر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے سلامتی و دفاع کے سابق رکن ایوب الربیعی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی عراق کی سرخ لکیر ہے اور یہ ایک ایسا قومی ادارہ ہے جس کے ہزاروں مجاہدین نے دہشت گرد تکفیریوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں اپنی جانیں قربان کیں۔ الربیعی نے مزید کہا کہ حشد الشعبی عراق کے اندرونی تحفظ کو مضبوط کرنے اور اس کے دفاع میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، یہ ایک آئینی اور منظم ادارہ ہے جس کی حیثیت عراقی آئین میں واضح ہے۔ انہوں نے ہر طرح کے بیرونی دباؤ یا مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی طرف سے اس قومی اور سرکاری ادارے کے خلاف مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حشد الشعبی ہم سب کے لیے سرخ لکیر ہے، یہ صرف کسی ایک گروہ کا نہیں بلکہ تمام عراقی عوام اور معاشرے کے تمام عناصر کی نمائندگی کرتا ہے۔ الربیعی نے اس بات پر زور دیا کہ حشد الشعبی کا باقی رہنا دراصل عراق کی سلامتی اور طاقت کی ضمانت ہے، تاکہ یہ ملک داخلی و خارجی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ادارے کو کمزور کرنے یا نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، کیونکہ حشد الشعبی قومی استحکام کی بنیادوں میں سے ایک ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ حشد الشعبی الربیعی نے

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش