Nawaiwaqt:
2025-12-08@01:23:33 GMT

نومبر میں سندھ کا ٹماٹر آئے گا، قیمتوں میں کمی متوقع

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

نومبر میں سندھ کا ٹماٹر آئے گا، قیمتوں میں کمی متوقع

نومبر میں سندھ کی ٹماٹر کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں سے شہری پریشان ہوگئے، نئی فصل نومبر میں مارکیٹ میں آجائے گی۔

بدین اور پڈعیدن میں ٹماٹر کی قیمت 600 روپے کلو تک جاپہنچی ہے، وہی لاہور میں 400، پشاور اور کوئٹہ میں 350 اور کراچی میں 300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

محکمہ ذراعت سندھ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے 80 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، دوبارہ کاشت کی گئی فصل نومبر میں آنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق ٹماٹر کی سپلائی میں بہتری سے قیمتیں کم ہورہی ہیں، پنجاب بھر کی منڈیوں میں گزشتہ 2 روز میں ٹماٹر کے 281 ٹرک پہنچے ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹماٹر کی

پڑھیں:

مہنگائی کو بریک لگ گئی: ہفتہ وار شرح میں 0.64% کمی، سالانہ مہنگائی 4% پر آگئی!

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4 فیصد پر آگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 15 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 1.86 فیصد،کوکنگ آئل 1.54،انڈے 0.81 اورگھی 0.40 فیصد مہنگا ہوا۔حالیہ ہفتے کیلے ، آٹا ، ایل پی جی اور سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 30.11 فیصد،پیاز 12.41 اور آلو 6.92 فیصد سستے ہوئے جبکہ چکن 4.46 اور چینی کی قیمت میں 3.31 فیصد کی کمی ہوئی۔ اسی طرح دال چنا ، دال مسور ، ڈیزل اور پیٹرول بھی سستا ہوا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، رواں ہفتے 408 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • پابندی سخت، قیمتیں آسمان پر—ہیلمٹ مارکیٹ میں منافع خوروں کا راج
  • مہنگائی کو بریک لگ گئی: ہفتہ وار شرح میں 0.64% کمی، سالانہ مہنگائی 4% پر آگئی!
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد آج کئی ہزار روپے کا اضافہ
  • سردیوں کی آمد کیساتھ سولر پینلز سستے ہوگئے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
  • کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟