Jasarat News:
2025-12-02@15:57:43 GMT

عدالت نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹائون کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

احمد منصور :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر ضلعی انتظامیہ نے  خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ  ہے ، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی  پر قانون حرکت میں آئے گا۔

 ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

 یاد رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام پارلیمنٹیرین نے منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
اس احتجاج کا اعلان اتوار کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کیا تھا۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اس احتجاج میں صرف اراکین اسمبلی ہوں گے اور کوئی کارکن اس احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔
سہیل آفریدی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا مقصد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف قائم مقدمات کی جلد از جلد سماعت کو یقینی بنانا ہے۔ ان کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر تمام اراکین اسمبلی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اکھٹے ہوں گے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

 واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے کےپی حکومت کی سرکاری مشینری کے ناجائز استعمال کے خلاف فیصلہ دے رکھا ہے جس میں صوبائی حکومت کو حکومت مخالف احتجاج میں کوئی سرکاری گاڑی، مشینری ، عملے کی خدمات حاصل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

 عدالت نے قرار دیا ہے کہ سرکاری وسائل کا غیر مجاز استعمال بدعنوانی اور اختیار کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے،عدالت نے واضح کیا ہے کہ حکومت سیاسی سرگرمیوں میں مکمل غیرجانبداری یقینی بنائے،عدالت نے ہدایت کی کہ کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی سرگرمی کیلئے تعینات نہ کیا جائے۔

 ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

 عدالت نے کہا  کہ سرکاری مشینری کا سیاسی استعمال بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پشاور ہائیکورٹ نے حکومتی اہلکاروں کے سیاسی استعمال پر سخت اظہارِ تشویش کیا ہے،عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔

 عدالت نے احتجاج اور ریلیوں میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی تھی،عدالت نے واضح کیا تھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے،عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری وسائل کے قانونی اور مناسب استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

بحرین میں مستقل رہائش حاصل کریں، آسان شرائط سامنے آگئیں

 عدالت نے قرار دیا تھا کہ کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا،سرکاری ملازمین کو سیاسی ریلیوں اور مارچ میں شرکت سے روک دیا ہے،سرکاری مشینری کے سیاسی استعمال پر سخت نوٹس لیا،عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال کی راہ بند ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت
  • پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
  • اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ملاقات کررہے ہیں
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب معاشی نمو پذیری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد:وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات کررہے ہیں
  • لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی و دیگر کو نوٹس
  • لاہور، تنظیمات اہلسنت نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا
  • اسلام آباد: پولیس افسر اور لڑکی کے قاتل افغان شہری نکلے
  • اسلام آباد: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوںکے مالکان کو سخت تنبیہ
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز