بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹان کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق کیسز میں بحریہ ٹان کے سربراہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے بحریہ ٹان کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے دومقدمات میں ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملک ریاض اوردیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور سمیں بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ سماعت پرعدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ہرصورت عدالت میں پیش ہوں بصورت دیگر انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ اشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو مبارک باد، وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی محض وقت حاصل کرنے کے لیے پاک افغان سیز فائر منظور نہیں، وزیراعظم وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اشتہاری قرار ملک ریاض اور منی لانڈرنگ علی ریاض
پڑھیں:
مذہبی جماعت کی قیادت کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مذہبی جماعت کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔
مذہنی جماعت کی منی لانڈرنگ تحقیقات کےلیے ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ شیراز احمد کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد عزیز امجد، 2 انسپکٹر اور 3 سب انسپکٹر بھی جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔