لاہور:

مریدکے کے شہید ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد کے متن میں شہید ایس ایچ او شہزاد کی بہادری اور فرض شناسی پر سلام پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید کے اہلِ خانہ کو شہداء پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں۔

متن کے مطابق یہ ایوان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے، یہ ایوان قانون شکنی اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے، یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

قرارداد میں پنجاب پولیس زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، شہداء کو سلام پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ مریدکے میں ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے ایچ ایچ او شہزاد شہید ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایچ او شہزاد

پڑھیں:

راولپنڈی: محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد

راولپنڈی:

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی۔

محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

محسن نقوی نے شہید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہادت کی  بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے ملک کا پرچم بلند کیا۔ شہید کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔

محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد
  • ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا 74ویں برسی پر شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو پیغام خراجِ عقیدت و سلامِ تحسین
  • سوات؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید،  وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
  • پنجاب اسمبلی میں لوکل گورننمنٹ بل منظور ‘ اپوزیشن کا احتجاج ‘ واک آئوٹ 
  • پنجاب اسمبلی ، مقامی حکومت بل 2025ءکثرتِ رائے سے منظور
  • مرید کے میں مظاہرین کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
  • شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع