فاران یامین: لاہور کے ایوانِ عدل سول کورٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ عمارت کی پانچویں منزل پر بھڑکی، جہاں پر موجود عدالتی دستاویزات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ عمارت میں موجود عملے کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر


 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس گئے

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی۔ آگ نے قریبی مکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔ 5 افراد جھلس گئے۔

کے ایم سی کے چیف فائر آفیسر شیر شاہ میں آئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق آگ نے متاثرہ مکانات کو جُزوی طور پر لپیٹ میں لیا تھا۔ گیس لائن سے اخراج کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کے بعد گیس اور بجلی کی فراہمی بند کرا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے کراچی: کیماڑی آئل ڈپو میں آتشزدگی، فائربریگیڈ طلب

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے بعد گلی میں آئل پھیل گیا، آگ سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام افراد آگ کے باعث بہنے والے آئل سے متاثر ہوئے ہیں۔

آگ سے تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف میں مقابلہ، پولنگ شروع
  • پشاور،ریسکیو عملہ اتحاد پلازہ میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہے
  • لاہور ٹیسٹ: نوجوان قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گیا،کھلاڑی حیران رہ گئے
  • کراچی: رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس گئے
  • کراچی : کینٹ سٹیشن کیفے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی ، 2 بوگیاں جل کر راکھ
  • گورنر کے پی پشاور پہنچ گئے، آج وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے
  • لاہور، ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد نقدی اور قیمتی سامان کی تفصیل جاری
  • پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان کی 24  ویں کھیپ مصر روانہ 
  • لاہور، ایوان عدل کے باہر وکلا کا ٹی ایل پی ورکرز پر تشدد کیخلاف احتجاج