کراچی؛ درختوں، گودام اور گھر میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
پورٹ قاسم کے علاقے بن قاسم موڑ کے قریب درختوں، گودام اور گھر میں آگ لگنے سے چند درخت، گھریلو سامان اور گودام میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پوٹ قاسم کے علاقے بن قاسم موڑ کے قریب جمعہ کی صبح درختوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، اسکریپ کے ایک پرانے گودام میں نشے کے عادی افراد بیٹھ کر نشہ کر رہے تھے اور اسی دوران آگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے پھیلتے ہوئے درختوں اور ایک گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کا قیمتی سامان اور درخت جل گئے جبکہ گودام پرانا تھا اس میں کوئی سامان موجود نہیں تھا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہوٹل جل کر راکھ
مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کاغان بازار میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور مقامی لوگوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔