Juraat:
2025-10-18@09:47:42 GMT

منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات ، ملک ریاض اور بیٹا اشتہاری قرار

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات ، ملک ریاض اور بیٹا اشتہاری قرار

عدالت نے منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا ہے جہاں بحریہ ٹاؤن کی رقوم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے کیسز کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے
اپنے فیصلے میں عدالت نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور سمز بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایک جاری تفتیش کے دوران بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کے خلاف مبینہ کرپشن کے ثبوت حاصل کرلیے، ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں، بحریہ ٹاؤن نے ریکارڈ اور کیش کو چھپانے کے لیے بحریہ ٹاؤن کے سفاری ہسپتال کو فرنٹ آفس بنایا اور ہسپتال کی ایمبولینس کو ریکارڈ اور کیش کی نقل و حرکت کیلئے استعمال کیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے ملازمین نے ریکارڈ جلانے کی کوشش کی، جس پر کچھ ریکارڈ ضائع بھی ہوا لیکن زیادہ تر شواہد ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لیے، یہ شواہد ہنڈی، حوالہ اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک سے متعلق ہیں، یہ منظم نیٹ ورک تھا جس کے ذریعے پاکستان سے باہر رقوم غیر قانونی طریقے سے بھیجی جا رہی تھیں، رقوم بھیجنے کے لیے غیر قانونی ذرائع کا استعمال کیا گیا، تاہم بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کے حقوق محفوظ
ہیں اور یہ کارروائی صرف اُن افراد کے خلاف کی جا رہی ہے جو براہ راست منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: منی لانڈرنگ کے ملک ریاض اور بحریہ ٹاو ن

پڑھیں:

زیارت آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر کے بیٹے کو اغواکاروں سے چھڑالیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: دو ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کو 2 ماہ قبل اغواء کر لیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
گزشتہ ماہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو قتل کیے جانے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم بعدازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی قتل کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

ان کا کہنا تھا میرے پاس اطلاعات آئی تھیں تو میں نے ٹوئٹ کردی تھی، ہم نے سامنے آنے والی تصویر کا فارنزک بھی کیا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں فائرنگ، باپ جاں بحق بیٹا زخمی
  • زیارت آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر کے بیٹے کو اغواکاروں سے چھڑالیا گیا
  • زیارت کے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا ہرنائی پہنچ گیا
  • گلگت بلتستان میں منی لانڈرنگ کے ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے کو بھجوائے جائینگے
  • عدالت نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دیدیا
  • گوادر کا بیٹا
  • ملک ریاض اور بیٹا علی ریاض ملک اشتہاری قرار
  • بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار