گلگت بلتستان میں منی لانڈرنگ کے ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے کو بھجوائے جائینگے، اس حوالے سے  معاہدہ طے پا گیا۔

ایف آئی اے اور گلگت بلتستان پولیس کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط  کردیے گئے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اکبر ناصر خان اور آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے تحت گلگت بلتستان پولیس منی لانڈرنگ سے متعلق تمام ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو بھجوائے گی۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کار لفٹنگ، اغوا، مالیاتی فراڈ اور دیگر سنگین جرائم میں منی لانڈرنگ کے عنصر کی تفتیش کے تمام ریفرنسز ایف آئی اے کو ارسال کرے گی۔

ایف آئی اے اور گلگت بلتستان پولیس کے مابین یہ معاہدہ تحقیقات کے عمل کو بروقت، شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس اقدام سے جرائم کی مالی ٹریل کو جانچنے اور غیر قانونی مالیاتی بہاؤ کو روکنے میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوگی۔

یہ اقدام ملک میں مالیاتی شفافیت کے فروغ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی منظم کوششوں کا مظہر ہے۔

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ گلگت بلتستان پولیس کے افسران کو منی لانڈرنگ تحقیقات اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار پر خصوصی تربیت بھی فراہم کرے گا۔ اس ٹریننگ میں ریفرل سسٹم، کیس مینجمنٹ اور مالیاتی تجزیے کے جدید تقاضوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مشترکہ تربیت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے خلاف قومی سطح پر ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ کاوشیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی ہدایات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان پولیس منی لانڈرنگ کے ایف آئی اے

پڑھیں:

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریّت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ منسلک تھی جس میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ویڈیو: ہنر مند افراد کے لیے چین نے K-VISA متعارف کروادیا

تحریری حکم کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ گزشتہ سماعت پر جمع کرائی گئی حاضری معافی ادویات کے نسخے کے بغیر تھی تاہم موجودہ درخواست تمام ضروری میڈیکل دستاویزات کے ساتھ مکمل ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلیکے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد، پشاور، گلگت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات ، ملک ریاض اور بیٹا اشتہاری قرار
  • بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار
  • وفاقی حکومت کا مارکیٹ سے بجلی کی خریداری کرنے کا حتمی فیصلہ
  • بلتستان داستان (تیسرا اور آخری حصہ)
  • سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات شروع
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی پر پیشرفت
  • منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ