پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی پر پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سعید احمد:پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر مزید آسان اور تیز تر ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان کی ایک اور ایئر لائن نے پروازوں کیلئے درخواست دیدی,ایئر سیال کی برطانیہ کے3شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی درخواست دی گئی،ائیر سیال مانچسٹر ، برمنگھم ،لندن کیلئے براہ راست پروازیں چلانا چاہتی ہے۔
گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا
اس سے قبل قومی ائیر لائن اور ائیر بلیو بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،برطانیہ کی جانب سے 5سالہ پابندی ختم ہونے پر نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کی تمام ائیرلائن اجازت لیکر برطانیہ ،یورپ کیلئے آپریشنز شروع کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.