پاکستانی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سرین ائیر لائن کے ائیر آپریشن کی معطلی کے باعث سرین ائیرلائن کے ساتھ عمرہ پر جانے والے عازمین سعودی عرب میں پھنس گئے۔
فیصل آباد سے عمرہ پر جانے والے اکتیس لوگ بھی پھنسے والوں میں شامل ہیں انہوں نے ویڈیو بنا کر وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد کی اپیل کی ہے۔
عمرہ زائرین کاکہناہے کہ چار روز گزر گئے پھنسے ہوئے ہیں،کئی لوگ بزرگ اور بیمار بھی ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہمیں متبادل پرواز سے واپس لایا جائے۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
عمرہ زئرین کاکہناہے کہ ہم ریٹرن ٹکٹس لے کر گئے لیکن پھر بھی ہمارے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایران ائیر کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ
سعید احمد:ایران ائیر نےپاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایران نے مشہد سے لاہور کے مابین پرواز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،ایران ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔
پروازوں کا آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔